کابل، افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر حملہ ، جوابی کاروائی میں 3دہشتگرد ہلاک 3افراد زخمی

کابل، افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر حملہ ، جوابی کاروائی میں 3دہشتگرد ہلاک ...

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی سینٹرکے دفتر پر تین مسلح افراد نے حملہ کر دیا، 6 گھنٹے کی لڑائی کے بعد تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران تین افراد زخمی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ آور افغا ن دارالحکومت کابل میں این ڈی ایس کے زیر استعمال عمارت میں گھس گئے تھے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے علاقے کو گھیرے لے لیا اور آپریشن شروع کردیا۔6گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیاجبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ آپریشن کے دوران مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان بھرپور فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جبکہ علاقے میں زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔گزشتہ روز کابل کے مغربی حصے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور 35 ز خمی ہو گئے تھے، خود کش حملہ آور نے ایک تعلیمی ادارے کے اندر گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، ہلاک ہونیوالوں میں بڑی تعداد طلبا کی تھی جبکہ اس دھماکے میں عام شہری بھی مارے گئے تھے۔

مزید : علاقائی