تین سو بھارتی بچے 45 ، 45 لاکھ میں فروخت ،سمگلر گروہ گرفتار

تین سو بھارتی بچے 45 ، 45 لاکھ میں فروخت ،سمگلر گروہ گرفتار

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پولیس نے بھارت سے بیرون ملک بچے اسگل کر نے والے ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا جس نے 300 بچے امریکہ اسمگل کئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجو بھائی گملے والا کے نام سے جانا جاتا گجرات کا رہائشی نے اسمگلنگ کا یہ کام 2007 میں شروع کیا تھا ٗوہ امریکہ میں مقیم اس دھندے میں ملوث لوگوں کے ہاتھ بچے 45 لاکھ میں بیچتا تھا ٗان بچوں کی عمریں 11 سے 16 سال کے درمیان تھیں اور ان کا تعلق غریب گھرانے سے تھا۔پولیس کے مطابق اس غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بچوں کے والدین نے انہیں بیچا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اس گروہ کا پہلی دفعہ مارچ میں پتہ چلا تھا جب ایک بھارتی اداکارہ کی ایک دوست کی جانب سے انہیں کال موصول ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کی دوست نے انہیں بتایا کہ وہ ایک سلون میں موجود ہیں جہاں دو بچیاں بھی ہیں جن کو میک اپ کر کے ان کی شناخت چھپائی جارہی ہے، اسی شک کی بنا پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اس گروہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کا سربراہ 2007 میں پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -