آرمی چیف نے21دہشتگردوں کو سزائے موت اور عمر قید کی توثیق کردی

آرمی چیف نے21دہشتگردوں کو سزائے موت اور عمر قید کی توثیق کردی

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کو سزائے موت اور دیگر6دہشت گردوں کو عمر قید سزا کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے، 45افراد کے قتل اور 103کو زخمی کرنے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ان میں خیوال محمد ولدیت بابو رحمان ، صدام اللہ ولدیت شیر نواب خان ، اظہارولدیت بخت بلند، جان باچا ولدیت باچا راون، شرافت علی ولدیت محمد امین، حبیب اللہ ولدیت غلام احد،، سیداللہ ولدیت اول جان، زر محمد ولدیت سخی مرجان ، الف خان ولدیت سردار خان ، مجاہد ولدیت یار ولی، طارق علی ولدیت باور شاہ، اسرار احمد ولدیت تاج محمد، کلیم اللہ ولدیت حیات اللہ ، محمد رحمان ولدیت شیر رمضان اور فیاض اللہ ولدیت محمد نواز خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا اور تمام دہشت گردوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

سزا/توثیق

مزید : صفحہ اول