نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کردیا
پشاور (آئی این پی)خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر)دوست محمد خان وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور خالی کرکے اسلام آباد منتقل ہوگئے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ اپنا ذاتی سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کے محمود خان 77 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ (آج) 17اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔