عمران خان کا اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار

عمران خان کا اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارت کے غم میں شریک ہیں واجپائی کے انتقال سے جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہواہے ۔اسلام آباد سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی برصغیر کی قد آور سیاست شخصیت تھے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،عمران خان نے کہا کہ واجپائی نے بطوروزیرخارجہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا بیڑہ اٹھایا ان کے انتقال سے جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے غم میں شریک ہیں ۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں سابق بھارتی وزیراعظم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واجپائی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی کی بحال میں کردار ادا کیا اور کوشش کیں امید ہے کہ بھارتی حکومت واجپائی کی روایات کو بر قرار رکھے گی ۔

افسوس

مزید :

صفحہ اول -