پاکستان کاواجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے سرکاری وفد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کاواجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے سرکاری وفد بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے سابق بھارتی وزیر اعظم ا ٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے سرکاری وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے آج جمعہ کو نئی دہلی روانہ ہو ں گے میڈیا رپورٹس کے مطابقنگران وفاقی وزیراطلاعات بیر سٹر علی ظفر کی قیادت میں ایک وفد سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ وفد آج خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی روانہ ہوں گے وفد میں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ وفد آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

سرکاری وفد

مزید : صفحہ اول