ترجمان دفتر خارجہ کا افسوس کا اظہار

ترجمان دفتر خارجہ کا افسوس کا اظہار

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی ایک جانے پہچانے لیڈر تھے حکومت اور پاکستانی عوام ان کے خاندان اور بھارتی عوام سے تعزیت کرتی ہے۔ جمعرات کے روز تعزیتی پیغام میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے وہ ایک جانے پہچانے لیڈر تھے۔ انہوں نے کہا کہ واجپائی نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں مثبت تبدیلی کے لئے کردار ادا کیا جبکہ سارک اور علاقائی تعاون کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔ پاکستانی عوام اور حکومت واجپائی کے خاندان سے تعزیت کرتی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -