مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلاف کھل کر سامنے آنے کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے شیری رحمان کو ہٹاکر اپنی جماعت کا قائد حزب اختلاف لانے کیلئے نیشنل پارٹی، پی کے میپ اور جے یو آ ئی (ف) سے رابطہ کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان وزیراعظم کے امیدوار کی نامزدگی سے جنم لینے وا لا اختلاف شدت اختیار کر گیا ہے، مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی جماعت کا اپو ز یشن لیڈر لانے کیلئے سینیٹ میں موجود دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں نیشنل پارٹی، پی کے میپ اور جمعیت علماء اسلام ف سے رابطہ کیا جا چکا ہے، تاکہ مسلم لیگ ن سینیٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف لا سکے۔

ن لیگ فیصلہ

مزید : صفحہ اول