پرویز الٰہی کے سپیکر منتخب ہونے پرایوان نعروں سے گونج اٹھا پنجاب اسمبلی پریس گیلری سے

پرویز الٰہی کے سپیکر منتخب ہونے پرایوان نعروں سے گونج اٹھا پنجاب اسمبلی پریس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


)جاوید اقبال ،شہزاد ملک( چودھری پرویز الٰہی کے سپیکرپنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر ایوان پرویز الٰہی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔سپیکر کے انتخاب پر مسلم لیگ (ق) والے متحرک نظر آئے اور جونہی پرویز الٰہی کی کامیابی کااعلان ہوا،، مہمانوں کی گیلری سے پرویز الٰہی کے حق میں نعرے شروع ہوگئے۔تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ق)کے ارکان نے پرویز الٰہی کو ان کی نشست پر جا کر مبارکباد دی، مسلم لیگ(ن) نے بھرپور صدائے احتجاج بلند کیا ، اس دوران چودھری پرویز الٰہی نے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا اور ابتدائی خطاب بھی کیا لیکن مسلم لیگ(ن)کے ارکان نے سپیکر کے سامنے والے حصے کا گھیراؤ ختم نہ کیا اور نو منتخب سپیکر کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی جس سے ایوان کی کارروائی تعطل کا شکارہوگئی۔ قبل ازیں چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے ارکان اسمبلی کو دئیے گئے ظہرانے میں تحریک انصاف ،مسلم لیگ(ق) اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ سپیکر کے انتخاب سے قبل خواجہ سعد رفیق نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ارکان سے سپیکر کے ووٹ کیلئے رابطے کئے گئے اور ہمیں ووٹنگ کے عمل کے فول پروف نہ ہونے پر بھی اعتراض ہے۔اس حوالے سے رانا اقبال نے رولنگ دی کہ کوئی بھی رکن ووٹ ڈالنے کیلئے اپنا موبائل فون پولنگ بوتھ تک نہیں لے کر جائے گا لیکن اس کے باوجود چودھری پرویز الٰہی کو 201ووٹ پڑے جبکہ تحریک انصاف ،مسلم لیگ(ق) اور اتحادی جماعتوں کے کل ووٹوں سے 16 زیادہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے2 ارکان کی جانب سے پارٹی پالیسی کے برعکس پرویز الٰہی کوووٹ دینے کی بازگشت بھی سنائی دیتی رہی۔

مزید :

صفحہ اول -