زرداری ‘دیگر پی پی رہنماؤں کی مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ پر مبارکباد

زرداری ‘دیگر پی پی رہنماؤں کی مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ پر مبارکباد

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری ،پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ، جنرل سیکرٹری وقار مہدی ، نائب صدر راشد ربانی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے سیدمراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ مراد علی شاہ سندھ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اوران کی قیادت میں ترقی یافتہ سندھ ہوگا۔انہوں نے مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کے عوام کی بیمثال خدمت کی جائے اورعوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کیئے جائیں۔تعلیم، صحت اور امن کیلئے کام کیا جائے ۔ سندھ کے دیگر رہنماؤں نے کہاکہ مراد علی شاہ دوسری بار جبکہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں ہیٹ ٹرک عوام کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی کی مسلسل عوامی خدمت اور کام کے سبب آج بھی عوام کا بھروسہ برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی شہید قائدین کے مشن کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت اور صوبے کی فلاح کیلئے مزید جدوجہد کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

مزید : صفحہ اول