شہری پر تشدد ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل ، شوزکا نوٹس جاری

شہری پر تشدد ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل ، شوزکا نوٹس ...

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے نو منتخب رکن اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر وضاحت طلب کی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران شاہ کا معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کردیا ۔علی زیدی نے کہا ہے کہ کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عمران شاہ معطل رہیں گے تاہم انضباطی کمیٹی کو ایک ماہ میں معاملے کی تحقیقات مکمل کرنی ہے۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کا شہری پر تشدد کا معاملہ پی ٹی آئی سندھ کے حوالے کردیا ،پی ٹی آئی سندھ معاملے کی انکوائری کے بعد ایکشن لے گی۔

مزید :

صفحہ اول -