کراچی میں پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی غنڈہ گردی سامنے آگئی

کراچی میں پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی غنڈہ گردی سامنے آگئی

کراچی ( سٹاف رپورٹرشہر قائد ؒ میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما ء کی غنڈہ گردی کا واقعہ سامنے آگیا،تفصیلات کے مطا بق ابھی کراچی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے معمر شہری پر تشدد کا معاملہ ختم نہیں ہوا تھا کہ کپتان کے ایک اور کھلاڑی کا کارنامہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی رہنما اور بلدیہ جنوبی کے وائس چیئرمین منصور شیخ نے ساتھیوں کے ہمراہ نجی کمپنی کے شوروم پر دھاوا بول د یا اور خوب توڑ پھوڑ کی،واقعہ31جولائی کو شارع فیصل پر واقع کار شوروم میں پیش آیا۔ پی ٹی آئی رہنما منصور شیخ نے ساتھیوں کے ہمراہ گا ڑ ی وقت پر نہ دینے کی معمولی سے مسئلے پر شوروم میں توڑ پھوڑ کی اور خاتون ملازمہ کو ہراساں کیا،شوروم مالکان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے گارڈز نے شدید ہوائی فائرنگ بھی کی اور سی سی ٹی وی کا ریکارڈنگ سسٹم بھی ساتھ لے گئے۔ منصور شیخ نے تعلقات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے الٹا شوروم مالکان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرادیا،منصور شیخ کے کزن ایس ایس پی ملیر منیر شیخ ہیں جن کی مدد سے منصور شیخ نے بہادر آ با د تھانے میں ایف آئی آر کٹوادی۔ ایس ایس پی ملیر منیر شیخ نے اس معاملے میں اپنے اختیارات اور تعلقات کا ناجائز استعمال کیا،دوسری جا نب منصور شیخ نے اپنے موقف میں کہا گاڑی کے حصول کیلئے گیا تو شوروم والوں نے مجھ پر حملہ کردیا، میں نے گاڑی بک کروائی تھی جو بتائے گئے وقت پر نہیں دی گئی،واضح رہے دو روز قبل تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

مزید : صفحہ اول