عمران نا ہلی کیس ، جسٹس اطہر من اللہ کی سماعت سے معذرت ، بینچ پھر ٹوٹ گیا

عمران نا ہلی کیس ، جسٹس اطہر من اللہ کی سماعت سے معذرت ، بینچ پھر ٹوٹ گیا

سلام آباد(سٹاف رپورٹر) عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے جس کی وجہ سے یہ بینچ ٹوٹ گیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے معذرت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے رہا ہے اس وجہ سے ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن کی طرف سے دائر درخواست نہیں سن سکتا۔بینچ ٹوٹنے کے بعد نیا بینچ بنانے کیلئے معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے 2 رکنی بنچ جسٹس شوکت عزیز کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا۔عمران خان کی نا اہلی کیلئے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی اور شہداء فاؤنڈیشن نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزید : صفحہ اول