وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 8نومبر 1962 کوکراچی میں پیدا ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 8نومبر 1962 کوکراچی میں پیدا ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) دوسری مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے والے سید مراد علی شاہ 8نومبر 1962 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ان کا آبائی تعلق سندھ کے شہر سیہون شریف سے ہے۔مراد علی شاہ صوبہ سندھ کے 27ویں وزیر اعلی ہیں ، ان سے قبل ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 1973 سے لیکر آج تک 8 مرتبہ یہ منصب رہا ہے۔مراد علی شاہ این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے سول انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کے بعدامریکا چلے گئے جہاں انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے اکنامک سسٹم اورسول اسٹریکچرانجینئرنگ کی ڈگریاں لیں ۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں واپڈا سے بطور جونیئر انجینئر کیا۔پورٹ قاسم اتھارٹی ، حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کراچی ہاربرپر بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔پہلی مرتبہ 2002 میں پی ایس -73 جامشورو سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ۔2007 اور2014 کے ضمنی انتخابات میں بھی پی ایس- 73 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ۔وہ 2016 میں سندھ کے 25ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے ۔مراد علی شاہ صوبائی وزیر خزانہ ، وزیر توانائی اور وزیر آپ پاشی بھی رہ چکے ہیں۔2013کے انتخابات سے قبل دوہری شہریت کی وجہ سے انھیں نااہل قرار دیا گیا لیکن وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ انہوں نے کینیڈا کی شہریت پہلے ہی چھوڑ دی تھی، جس کے بعد وہ دوبارہ منتخب ہو کر اسمبلی پہنچے۔ارباب غلام رحیم کے دور حکومت میں مراد علی شاہ بطور اپوزیشن رکن کافی سرگرم رہے۔

مزید :

صفحہ اول -