جسٹس مرزا وقاص کی حنیف عباسی کیس کی سماعت سے معذرت

جسٹس مرزا وقاص کی حنیف عباسی کیس کی سماعت سے معذرت

  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عدالت عالیہ راولپنڈی کے ڈویژن بنچ میں شامل جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ایفی ڈرین کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عبا سی کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی فاضل جج نے قرار دیا کہ حنیف عبا سی کے خلاف سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو تا رہاہوں اب اخلاقی طور پر مناسب نہیں کہ میں اپیل کی سماعت کروں فاضل جج کی معذرت کے بعد بنچ میں شامل عدالت عالیہ کے سینئر جج عباد الرحمان لودھی نے اپیل کی سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

سماعت ؍ معذرت

مزید :

صفحہ اول -