راجا ظفرالحق کے دل کی ایک شریان میں سٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی

راجا ظفرالحق کے دل کی ایک شریان میں سٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما سینیٹر راجا ظفرالحق کے دل کی ایک شریان میں سٹنٹ ڈیوائس لگادی گئی۔راجا ظفر الحق کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کہنا تھا کہ راجا ظفرالحق کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک شریان میں اسٹنٹ لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر اظہر کے مطابق سینیٹر ظفر الحق کی بند شریان کھول دی گئی ہے اور ان کی طبیعت بہتر اور تسلی بخش ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ڈاکٹرز کی جانب سے راجا ظفرالحق کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -