عمران خان آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے،شیخ رشید

عمران خان آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے،شیخ رشید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ نہ بھی دے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا،عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ہی (آج)جمعہ کو وزیراعظم ہوں گے،اگر پیپلز پارٹی ووٹ نہ بھی دے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان (آج) جمعہ کی شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے۔

مزید : صفحہ اول