مراد علی شاہ عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم اور شہید بی بی کا وعدہ نبھائیں گے ،بلاول بھٹو

مراد علی شاہ عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم اور شہید بی بی کا وعدہ نبھائیں گے ...

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے مجھے یقین ہے مراد علی شاہ صوبے کے عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔جمعرات کوجاری پیغام میں بلاول بھٹو زردا ر ی نے کہاگزشتہ دورِ حکومت کی طرح اس بار بھی سندھ خدمت اور ترقی میں سب سے آگے ہوگا۔شہری و دیہاتی علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی عمل کو تیزتر کریں گے۔ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ہیومن ڈولپمنٹ پیپلز پارٹی کی ترجیحات ہیں، ان سیکٹرز میں نمایاں بہتری لائیں گے ۔ سندھ میں عوامی حکومت کا وزیراعلیٰ، وزراء اور پارٹی کے ارکان اسمبلی شہید بی بی کا وعدہ نبھائیں گے۔نظریہ و خدمت پیپلز پارٹی کی اساس اور قربانیاں ہماری پہچان ہیں۔

مزید : صفحہ اول