عمران خان کیخلاف واویلا کر نے والے بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہئے ، دفترخارجہ

عمران خان کیخلاف واویلا کر نے والے بھارتی میڈیا کو اب بڑا ہوجانا چاہئے ، ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف واویلا کرنے پر بھارتی میڈیا کو بڑے ہونے کا مشورہ دے دیا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے عمران خان کے خلاف بھارتی میڈیا کے واویلا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی میڈیا کو بڑے ہوجانے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کی موجودگی بھارتی وزیراعظم کے دعوؤں کی نفی ہے تاہم پاکستان کلبھوشن کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے مزید کئی شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کی جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر تشویش ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونا تعلقات کی بنیاد پر ہے تاہم پاکستان سعودیہ سمیت کینیڈا کی سفارتی کشیدگی کو مانیٹر کر رہا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے وفد سے وزارت خزانہ کے حکام بات کررہے ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ امریکا سے فوجی تربیت کا پروگرام معطل ہونے کے معاملے پربات چیت جاری ہے ۔

مزید : صفحہ اول