ویسٹ انڈین بلے باز کریگ بریتھویٹ کا نوٹنگھم شائر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

ویسٹ انڈین بلے باز کریگ بریتھویٹ کا نوٹنگھم شائر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

  

لندن(آئی این پی)انگلش کلب نوٹنگھم شائر نے ویسٹ انڈین بلے باز کریگ بریتھویٹ سے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے بقیہ پانچ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔بریتھویٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹنگھم شائر سے معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -