سابق صدر ضیاء الحق کی 29ویں برسی‘ آج مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

سابق صدر ضیاء الحق کی 29ویں برسی‘ آج مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء ا لحق کی 29ویں برسی آج 17اگست کو منائی جائے گی،سابق صدر (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924کو بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 5جولائی 1977ء میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹوکی حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کرتے ہوئے ملکی باگ ڈور سنبھالی۔ وہ گیار ہ برس تک بیک وقت ملک کے صدر اور فوجی سربراہ رہے۔سابق صدر جنرل ضیاء الحق 17اگست 1988ء کو جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور شہر کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے، انکی برسی 17اگست کو منائی جاتی ہے ،سابق صدرجنرل ضیا اء الحق کی برسی کے حوالے سے دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

ضیاء الحق برسی

مزید : ملتان صفحہ آخر