ووٹ دینے پر ساتھیوں کا شکرگزار‘ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرینگے: پروفیسر مسعود ہراج

ووٹ دینے پر ساتھیوں کا شکرگزار‘ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرینگے: پروفیسر مسعود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار)چیف الیکشن کمشنرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) ملتان کے الیکشن کے حتمی نتائج جاری کردیئے ہیں ، جس کے مطابق الیکشن میں یونائیٹڈ ڈاکٹرز فرنٹ (یوڈی ایف)کے امیدوار برائے صدرپروفیسرڈاکٹرمسعودہراج نے 1822 و وٹ ، مدمقابل امیدواربرائے (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

صدر پائینیر یونٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے 597 ووٹ ، یوڈی ایف کیامیدوارجنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاورنے 1676 ووٹ، پائینئیریونٹی کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرآفتاب شاہ نے 788ووٹ،یوڈی ایف کے امیدوار برائے نائب صدرڈاکٹر طارق وقار نے 1714 ووٹ حاصل کئے،جبکہ سنیئر نائب نائب صدرکے امیدوار ڈاکٹر منظر علی نے 1763ووٹ لئے ،پائنیئریونٹی کے امیدوار برائے سنیئر نائب صدرڈاکٹر کاشف ہاشمی نے 674ووٹ ،امیدواربرائے سنیئر نائب صدرڈاکٹراشرف واہلانے 620ووٹ ، یوڈی ایف کی جانب سے خاتون نائب پروفیسر ڈاکٹر حاجرہ مسعودنے1828ووٹ، پائینئیریونٹی کی خاتون نائب صدرڈاکٹر عائشہ رحمان نے 580ووٹ ، یوڈی ایف کے نائب صدر ڈاکٹر مرتضیٰ بلوچ نے 1647ووٹ ، پائینئیریونٹی کے نائب صدرڈاکٹر عاطر فیاض نے 743ووٹ، یوڈی ایف کے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر شیخ عبدالخالق نے1691ووٹ ، پائینئیریونٹی کے فنانس سیکرٹری ڈاکٹر یاسر زیدی نے 695ووٹ ،یوڈی ایف کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر عمران رفیق نے 1704ووٹ ، پائینئیریونٹی کے پریس سیکرٹری ڈاکٹر شہاب خاکوانی نے 696ووٹ، یوڈی ایف کے کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر ذوالقرنین حیدرنے 1688ووٹ ، پائینئیریونٹی کے کلچرل سیکرٹری ڈاکٹررانا ذیشان نے 715ووٹ ، یوڈی ایف کی خاتون کلچرل سیکرٹری حمیرابشیر نے 1698ووٹ ، پائینئیریونٹی کی خاتون کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر صائمہ عبدالجبارنے709ووٹ لئے، یوڈی ایف کے جوائنٹ سیکرٹری (ڈینٹل ) ڈاکٹر امجد نے 1711ووٹ، پائینئیریونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری (ڈینٹل ) ڈاکٹر عدنان اخترنے 690ووٹ، یوڈی ایف کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ندیم اقبال نے 1692ووٹ لئے۔ پائینئیریونٹی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فرحان اکبر نے 713ووٹ حاصل کئے، الیکشن میں مجموعی طورپر 2426ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں جس میں سے 2ووٹ مسترد ہوئے، رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد تقریباََ45سو تھی، انفرادی طورپر یوڈی ایف کی خاتون نائب صدر پروفیسرڈاکٹر حاجرہ مسعود نے سب سے زیادہ 1828اور دوسرے نمبرپرپروفیسرمسعودہراج ووٹ حاصل کئے ، الیکشن میں یوڈی ایف کا پورا پینل جیت گیا اور پائینئیریونٹی پی ایم اے انتخابات میں ایک بھی سیٹ پر کامیاب نہ ہوسکی۔ ادھر پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کے نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود رالرؤف ہراج نے اپنے دیگر کامیاب ہونے والے عہد یداروں کے ساتھ نشتر ہسپتال کے مختلف وارڈ ز میں جا کر ڈاکٹر وں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جیت سے ڈاکٹروں کے مسائل انشاء اللہ حل ہوں گے ہم مل کر ڈاکٹروں کیلئے کام کریں اس موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے پی ایم اے کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتنے والے عہد اروں کو گلدستے دیئے گئے۔ پائینئر یونیٹی کے عہد یدار مہناز خاکوانی پروفیسر شاہد راؤ ، ڈاکٹر سید آفتاب حیدر شاہ نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ پی ایم اے کے الیکشن میں یو ڈی ایف کو الیکشن جیتنے پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے ان دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا ہم ضلع ملتان کے ڈاکٹروں کے اس الیکشن میں ووٹ دینے کی صورت میں کئے گے فیصلوں کا بھی احترام کرتے ہیں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے ڈاکٹر ز کی بہبود اور مریضوں کے حقوق کے تحفظ کو جاری رکھیں گے ۔
حتمی نتائج