پی ٹی سی ایل آئیڈیاز اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب کامیاب نثر کا پر انعامات کی بارش

پی ٹی سی ایل آئیڈیاز اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب کامیاب نثر کا پر انعامات کی ...

ملتان( پ ر) پی ٹی سی ایل آئیڈیاز اولمپیاڈ کی جانچ کا حتمی مرحلہ اور اختتامی تقریب پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔جس میں پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ افسران بشمول عدنان شاہد، چیف کمرشل آفیسر،سید مظہر حسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر اور عادل رشید، چیف بزنس(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

سروسز آفیسر نے شرکت کی۔ سخت جانچ اور موازنہ کے بعد فہرست کا فیصلہ کیاگیا۔ کامیاب شرکاء کوبہترین آئیڈیاز پیش کرنے پر انعامات بھی دئیے گئے۔پی ٹی سی ایل آئیڈیاز اولمپیاڈ ایک مثالی جدت کے حامل پلیٹ فارم کے طور پر 2017ء میں شروع کیا گیا۔ پی ٹی سی ایل کے تمام ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے بہترین آئیڈیاز ارسال کریں تاکہ پی ٹی سی ایل سٹریٹجک سمت میں آگے بڑھ سکے۔ اس عمل نے پی ٹی سی ایل کو جدت پسندی، کام میں تیزی اور ملازمین کو مصروف کار رکھنے کے رحجانات پیدا کرنے کیلئے بہترین موقع فراہم کیا ۔آئیڈیاز اولمپیاڈ کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے سید مظہر حسین ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر نے کہا ’’ میں آئیڈیاز اولمپیاڈ میں تخلیقی اور ایک نئی کوشش کوکامیاب بنانے والے تما م شر کاء کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ یہ تمام نئے آئیڈیاز ایک حقیقی عمل سے گزار نے کے بعد اپنی جدت سے ہمارے نظام میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔ٹیم نے اس پروگرام کو ایک نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دے کر قابل ذکر کام کیا ہے اور کمپنی کے لئے ایک طویل عرصہ تک فائدہ دینے کی راہ ہموار کی ہے۔"آئیڈیاز اولمپیاڈ پی ٹی سی ایل کیلئے مربوط اور متحرک سمت میں اپنی سرگرمیوں اور خدمات کو منظم کرنے میں بہت فائدہ مند رہا۔ نئے آئیڈیاز ہمارے انتظامی امور اور عمل میں قابل ذکر جدت لانے کے علاوہ ہمارے لئے طویل المدت میں سود مند ثابت ہوں گے جس سے مارکیٹ میں ہماری پوزیشن بہتر ہو گی۔"صارفین کے تجربات، قیادت، لوگ اور ثقافت، کاروبار کی ترقی کیلئے عمل اور جدت پسندی سمیت مختلف شعبہ جات (کیٹیگریز) میں ملازمین کی طرف سے 650 آئیڈیاز ارسال کیے گئے۔موصول شدہ آئیڈیاز میں سے سیمی فائنل مرحلے کیلئے 13 آئیڈیاز کی حتمی لسٹ تیار کرنے کیلئے پی ٹی سی ایل کے مختلف شعبوں سے عہدیداران کا پینل تشکیل دیا گیا جس کے روبرو منتخب شرکاء نے بزنس کیسز کی شکل میں اپنے آئیڈیا ز پیش کئے۔کامیاب آئیڈیاز کو کاروباری مسائل کے قابل عمل حل کے طور پر پی ٹی سی ایل میں لاگو کیا جائے گا۔ پی ٹی سی ایل نے تبدیلی کیلئے طویل سفر طے کیا ہے اور اب ملازمین کوانفرادی دائرہ سے باہر نکل کر ادارے کی بہتری کیلئے سوچ اپنانے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال کو پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔آئیڈیاز اولمپیاڈ کو پی ٹی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے بے حد تحسین موصول ہو رہی ہے کیونکہ یہ پی ٹی سی ایل کو ایسے مواقع پیش کرتا ہے جس کے تحت پی ٹی سی ایل جدت پر مبنی اقدامات کے ذریعے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مصروف عمل رہے گا۔

پی ٹی سی ایل

مزید : ملتان صفحہ آخر