محکمہ اینٹی کرپشن، ڈیپو ٹیشن پر تعینات افسروں ملازمین کی فہرستیں طلب

محکمہ اینٹی کرپشن، ڈیپو ٹیشن پر تعینات افسروں ملازمین کی فہرستیں طلب

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب معطر نیازرانانے پنجاب بھرمیں اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے دفاتر میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈیپوٹیشن پراینٹی کرپشن میں تعینات ہونیوالے افسروں اورملازمین کی فوری واپسی کاحکم دیدیا‘ انہوں نے ایک مراسلہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے ذریعے تمام ریجنل ڈائریکٹروں سے تین سال سے زائد ڈیپوٹیشن پرتعینات اورباربار اینٹی کرپشن میں تعیناتیاں کرانے والوں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں اورانہیں فوری طورپران کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ بہاولپورریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن میں تعینات جوافسران اورملازمین اس حکم کی زدمیں آرہے ہیں۔ ان میں عابد وڑائچ، راناکلیم احمد، اللہ نوازکانجو اوراسماعیل ہیڈکانسٹیبل شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ آئندہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے جوبھی ڈیپوٹیشن پراینٹی کرپشن میں آئے گا اسے ڈیپوٹیشن کے قواعد کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی اورایسے افسران کاوہ خودانٹرویو کرکے منظوری دیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل نے یہ اقدام میڈیارپورٹوں کی روشنی میں اٹھایا جس میں کہاگیاتھاکہ پولیس سے ڈبیوٹیشن پرآنیوالے والے ملازمین اینٹی کرپشن میں کرپشن کوفروغ دے رہے ہیں۔

فہرستیں طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر