تحصل کبیر والا میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی کوشش کروں گا، سید خاور علی شاہ

تحصل کبیر والا میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی کوشش کروں گا، سید خاور علی شاہ

عبدالحکیم (سپیشل رپورٹر) عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کے صلے میں اللہ نے مجھے چھٹی بار ممبر پنجاب اسمبلی بنایا ،ان خیالات کا اظہار سید گروپ کے بزرگ رہنما اور علاقہ کی مشہور شخصیت ڈاکٹر سید خاورعلی شاہ نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد مقامی اخبار نویسوں سے خطاب (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کا مجھ پر خصوصی کرم ہے جس نے مجھے عوام کی خدمت کیلئے 6ویں بار ممبر پنجاب اسمبلی بنایا۔ میں اس ذات باری کا جس قدر شکر ادا کروں کم ہے ،میں اللہ کے بندوں کی خدمت کر کے اللہ کا شکر ادا کرنے کی کوشش کرونگا، میرامشن ہے کہ علاقہ کے وام کی محرومیوں کو خاتمہ کیا جاسکے ۔ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے بتایا کہ تحصیل کبیروالامیں انقلابی تبدیلیاں لانے کی پھرپور کوشش کی جائے گی‘ میں اس سے پہلے بھی اور اب اپنی ذات کیلئے حکومت سے کبھی کچھ نہیں مانگا ‘ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے سوچا بھی اور مانگا بھی‘ اب بھی ہم نے آزاد حیثیت سے انتخاب میں بھاری کامیابی کے بعد علاقہ کے عوام کی خدمت کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ، علاقہ کے عوام نے اپنے ووٹ دیکر جس طرح ہم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے ہم ان کی توقعات پر پورا اترنے کو کوشش کریں گے ،ڈاکٹر سید خاورعلی شاہ کو چھٹی بار پنجاب اسمبلی کا ممبر بننے پر سابق چئیرمین یونین کونسل قتال پور سید ثمر عباس شاہ ، سابق ممبر ضلع کونسل سید حسنین شاہ ، سید محمد حیدر شاہ ، چیئرمین یونین کونسل قتال پور سید عابد امام شاہ ، چیئرمین یونین کونسل 9 گھگھ سید سبطین شاہ ،چیئرمین یونین کونسل بڑچھ سرگانہ سید ثقلین شاہ ، چیئرمین یونین کونسل روٹلہ سید شہباز حسین شاہ ، حویلی کورنگہ کے سید ناصر حسین شاہ ، ڈاکٹر نعیم بندشہ، ڈاکٹر سید ابوذر بخاری ،،حاجی محمد اشرف بٹ، سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی محمد سعید بٹ، چوہدری دلشاد، راشد محمود چوہدری ‘منشا ء الرحمان چوہدری اور دیگر نے مبار ک باددی ہے ،

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر