نواز شریف سے سر کے خطاب کی واپسی کیس ‘حکومت کو ایک اورموقع

نواز شریف سے سر کے خطاب کی واپسی کیس ‘حکومت کو ایک اورموقع

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمدنواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست پروفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی اور نوٹیفیکیشن کا ریکارڈ پیش کرنے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کے لئے وفاقی حکومت کو ایک اورموقع دے دیا۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاربیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان کی 50سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملک نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر قبول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 2(اے )اور 249کی سنگین خلاف ورزی ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں عرفان اکرم نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی، عدالت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کاروائی اور نوٹیفیکیشن کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو ایک اورموقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

سر کا خطاب

مزید : ملتان صفحہ آخر