بہاولپور : قبرستان کی مختص اراضی پر مافیا قابض، دکانیں مکان تعمیر

بہاولپور : قبرستان کی مختص اراضی پر مافیا قابض، دکانیں مکان تعمیر

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قیام پاکستان سے قبل قبرستان کیلئے الاٹ کردہ اراضی میں سے62 کنال پرقابضین نے مکان اوردکانیں تعمیرکرلیں ۔ تفصیل کے مطابق بہاولپورکے قدیم (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

قبرستان بدرشیرکیلئے1942 میں قیام پاکستان سے قبل203 کنال2 مرلے اراضی الاٹ کی گئی اس اراضی میں سے62 کنال اراضی پرقبضہ مافیانے محکمہ مال اورپولیس کی ملی بھگت سے قبضہ کرکے وہاں مکانات، دکانیں اورمویشیوں کے باڑے تعمیر کرلئے اوروہاں موجود قبروں کومسمار کردیاگیا شہریوں کی طرف سے نشاندہی پرڈپٹی کمشنر بہاولپورنے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کی جس میں ناجائز قبضہ کی نشاندہی کی گئی اور قبضہ واگزار کرانے کی سفارش کی گئی لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس سلسلہ میں کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی اس سلسلہ میں ڈ پٹی کمشنر محمدایوب خان بلوچ سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے رپورٹ طلب کی جب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، زاہداکرام سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ محکمہ مال کے عملہ سے کہاگیاہے کہ کاروائی کریں لیکن محکمہ مال والے ہماری نہیں سنتے ہم اس کیلئے بے بس ہیں جب تحصیلدار اشرف صالح سے بات کی گئی توانہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر یاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں ملی۔ شہریوں نے اس پرافسوس کااظہارکیا ہے اور سنیئر ممبربورڈ آف ریونیو اورکمشنر بہاولپور سے صورتحال کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

قبرستان اراضی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -