کبیر والا ، اووربلنک پر زرعی ٹیوب ویل صارفین مشتعل ، عید کے بعد دھرنے کا اعلان

کبیر والا ، اووربلنک پر زرعی ٹیوب ویل صارفین مشتعل ، عید کے بعد دھرنے کا اعلان

کبیروالا+بارہ میل (سٹی رپورٹر+نمائندہ پاکستان) میپکو حکام نے زرعی ٹیوب ویلوں کے بلز طے شدہ ٹیرف کی بجائے اضافی ریٹس کے ساتھ بھیجوادئیے ،کسان اتحاد نے عید الاضحی کے بعد خانیوال میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق کسان اتحاد ضلع خانیوال کا ہنگامی اجلاس ضلعی کوارڈی نیٹر ملک محمد رمضان جھیڈا کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں میپکو کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کے بل معاہدے اور طے شدہ ٹیرف 5روپے 35(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

پیسے کی بجائے 10روپے 85پیسے کے ریٹ اور دیگر ٹیکسز شامل کرکے بھیجوانے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ میپکو حکام کسان دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ،آج میپکو حکام اور ملازمین کی وجہ سے دوسروں کو چوری کرائی گئی بجلی کے لاکھوں یونٹ کسانوں کے بلز میں ڈال کر انہیں ’’اوور بلنگ ‘‘ کے ذریعے نادہندہ بنادیاگیا ہے۔میپکو حکام ہر ماہ کسانوں کو ہزاروں اضافی یونٹ ڈال کر بلز بھیجوادیتے ہیں اورفصل کیلئے پانی کی اشد ضرورت کے وقت کنکشن منقطع کرکے انہیں بلیک میل کرکے بھاری جرمانوں کے ساتھ بلز ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر میپکو حکام نے اپنا قبلہ اور کسانوں کے ساتھ رویہ درست نہ کیا اور کسانوں کو آئین اور قانون کے مطابق حاصل شدہ ریلیف فراہم کرنے میں عدم تعاون کا سلسلہ موقوف نہ کیا تو کسان اتحاد ضلع خانیوال عید کے بعد خانیوال میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گاجس میں ضلع بھر سے ہزاروں کسان شرکت کریں گے ،جس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری میپکو حکام پر ہوگی۔اجلا س سے ضلعی کوارڈی نیٹر ملک محمد رمضان جھیڈا،نظام اللہ خان پائندہ،ملک عاشق حسین ،خانیوال،جہانیاں ،میاں چنوں کے تحصیل کوارڈی نیڑز ملک جہان خان ،ملک فیاض حسین ہلی،چوہدری تنویر احمد،چوہدری محمد رفیق گجر،غلام عباس شاہ،چوہدری احسان کاہلوں ،چوہدری محمد عامر،راؤ عزیز الرحمن،محمد اقبال بلوچ،چوہدری محمد ارشدنول،ملک فیصل رمضان جھیڈا ،رانا غلام رسول،چوہدری محمد شفیع ،چوہدری صداقت علی اور دیگر کسان رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

عید کے بعد دھرنا

مزید : ملتان صفحہ آخر