سی پیک: توانائی کے شعبہ میں سوا 12ارب ڈالر کے 6منصوبے مکمل

سی پیک: توانائی کے شعبہ میں سوا 12ارب ڈالر کے 6منصوبے مکمل

اسلام آباد(آن لائن)سی پیک کے حوالے سے چین کی جانب سے توانائی کے شعبہ میں 12 ارب 25 کروڑ ڈالر کے چھ منصوبے مکمل (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہو گئے ہیں جن میں سے پن بجلی کے 3، کوئلے کے 2 اور شمسی توانائی کے ایک منصوبے سے 3 ہزار 8 سو 39 میگا واٹ بجلی کی پیدوار جاری ہے تو دوسری جانب نئی آنے والی حکومت کو ان منصوبوں کی تکمیل کی مد میں رواں مالی سال میں ادائیگیاں بھی کرنا ہونگی جس سے اسے مزید مالی بحران کا سامنا بھی کرناپڑ سکتا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک پر کل 22 ارب ڈالر کے منصوبے کے معاہدوں کی تکمیل ہوچکی ہے اوریہ کل 47 ارب ڈالر کے معاہدے ہیں جن میں توانائی کے شعبے میں تیزی سے کام جاری ہے اور آنے والے چند سال تک توانائی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد ادائیگیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائیگا لیکن مکمل ادائیگی منصوبوں کے مکمل ہونے کے بعد ہی کی جائیں گی لیکن جو منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ان کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کرنا پڑیگا سی پیک پر سال میں دو اقساط ادا کرنا پڑیں گی ان منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں کی ادائیگی 25 سے 30 سال کے عرصے پر محیط ہے تخمینہ کے مطابق سی پیک کے منصوبے کی ششماہی قسط 7 کروڑ 15 لاکھ ڈالر تک ہو گی اور یہ ادائیگیاں آئیدہ تین دہائیوں تک جاری رہیں گی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے اختتام تک 22 ارب ڈالر کے منصوبے کے معاہدوں کی تکمیل ہوچکی ہے توانائی سیکٹر میں 12 ارب 25 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے معاہدے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 11 ارب 34 کروڑ ڈالر کے منصوبوں کے معاہدوں کی تکمیل اب تک نہیں ہوئی ۔

سی پیک؍ منصوبے

مزید : ملتان صفحہ آخر