شہری اراضی کو دیہی ظاہر کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

شہری اراضی کو دیہی ظاہر کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رجسٹری برانچ بہاولپور کے افسروں کی ملی بھگت سے شہری اراضی کودیہی اراضی ظاہرکرکے سرکاری خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچانے کاانکشاف ہوا ہے۔ تحصیلدار ، گرداور اورپٹواری کی جعلی مہریں اور(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ردستخط ثابت ہونے کے باوجود کارروائی ٹھپ کردی گئی۔تفصیل کیمطابق رجسٹری برانچ کے اہلکار محمدشکیل رجسٹری کلرک، تنویراحمدکمپیوٹر اراضی سنٹر اہلکار میاں مقصود اوردیگردونمبرمافیا نے ملی بھگت کرکے شہری رقبوں کومحکمہ مال کے افسران کی جعلی مہریں اوردستخط کرکے دیہی اراضی ظاہر کرکے کروڑوں روپے کی فیسیں بچائی ہیں اورخزانہ سرکار کوبھاری نقصان پہنچایاہے باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ موضع جھانگی والامیں واقع پلاٹ15 مرلے جوکہ اربن ایریا میں تھادونمبر مافیامیاں مقصوداحمدوغیرہ بنام مسماۃ بلقیس کوتحصیلدار ، گرداور اورپٹواری کی جعلی رپورٹ پردیہی ایریا ظاہرکرکے مذکورہ بالا اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرکاری واجبات کی مدمیں خزانہ سرکارکوبھاری نقصان پہنچایا جس کے بارے میں متعلقہ پٹواری راناعطامحمدنے حکام بالا کی جعلی مہروں اورجعلی دستخطوں بارے رپورٹ بھی کردی اس کے باوجودکسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

شہری اراضی

مزید : ملتان صفحہ آخر