دینی جماعتوں کا اتحاد ضروری مدارس پاکستان کے محافظ مفتی حبیب الرحمٰن درخواستی

دینی جماعتوں کا اتحاد ضروری مدارس پاکستان کے محافظ مفتی حبیب الرحمٰن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جامعہ شیخ درخواستی ضلع راجن پور کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ10 ویں سیدنا ابراہیم خلیل اللہ و استحکام پاکستان کانفرنس جامعہ شیخ درخواستی راجن پور کے وسیع و عریض میدان میں منعقد ہوئی جس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے قافلوں نے شرکت کی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

کانفرنس زیر صدارت جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ جامعہ شیخ درخواستی کے مہتمم پیر سیف الرحمن درخواستی کانفرنس میں آمد پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر قیام امن ممکن نہیں اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد ضروری ہے کانفرنس سے پیر عبداللہ شاہ مظہر آ ف کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل کرنے سے زندگی میں انقلاب آسکتا ہے اور پوری دنیا پر مسلمانوں کیلئے فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے انہوں نے کہا کہ اسلام امن او روداری کا علمبردار دین ہے اسلام بھائی چارے اخوت و محبت کا درس دیتا ہے اسلام کسی مرحلہ پر باہمی جنگ و جدل کی اجازت نہیں دیتا ۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سرپرست اعلیٰ پپیر سیف الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمؐ کی سیرت طیبہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے‘ تما م مسائل کا حل قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے‘ ملک نازک موڑ پر کھڑا ہے ان حالات میں تمام مذہبی سیاسی جماعتوں اور شخصیات کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔کانفرنس سے عالمی مبلغ اسلام مولانا عبدالحنان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور اسلامی تعلیمات میں فلاح روشنی و امن ہے جبکہ اسلام سے دوری بے راہ روی بد امنی اور دہشت گردی پھیلانے کا ذریعہ ہے ۔کانفرنس سے مفتی محمد صدیق درخواستی مولانا نسیم احمد صدیقی مولانا نصراللہ قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء امن کے علمبردار اور دنی مدارس امن کے گوارے ہیں دینی مدارس کے طلباء کے ہاتھوں میں کلاشنکوف اور اسلحہ نہں بلکہ قرآ ن ہے یہ مدارس اسلام کے عقائد و نظریات کی حفاظتی دیوار ہے اور دینی مدارس کے علماء و طلباء پاک فوج کے دست بازو ہیں قاری احمد حسن قاری ابوبکر درخواستی نے تلاوت اور شاعر اسلام مفتی سعید ارشد الحسینی حافظ حفیظ الرحمن عثمانی نے کانفرنس میں نعتیہ کلام اور نظمیں پڑھ کر عجب سماں باندھے رکھا اسٹیج پر وفاق المدارس کے کنوئنیر مولانا عبدالصمد درخواستی ڈسٹرک مصالحتی کمیٹی کے چیئرمین علامہ قاری محمود احمد قاسمی سرادر مجتبیٰ خان دریشک سابق ایم پی اے‘ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری عتیق الرحمن ارشد‘ حاجی عبدالعزیز بھٹی ‘مولانا عبداللہ مستوئی‘ سید محمد توقیر شاہ‘ مولانا عبدالحئی عابد‘ حاجی محمد طفیل قاری‘ محمد رفیق ‘مولانا حسین احمد درخواستی ‘مولانا رحمت الرحمن درخواستی‘ نائب مہتمم جامعہ شیخ درخواستی راجن پور مولانا عبدالشکور ڈاہر‘ مولانا ندیم بھٹی ‘مولوی اسماعیل گبول‘ قاری محمد زبیر‘ مولانا اسلم بھٹی ‘مولانا غلام مرتضی حیدری‘ مولانا زکریہ مزاری‘ مولانا عبدالواہاب ‘محمد یاسین سومرو ‘مولانا سیف الرحمن بھٹی ‘حافظ محمد عاشق موجود تھے ۔ اختتامی دعا شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے پاک فوج و پولیس کے شہداء پاکستان کے تحفظ و سلامتی کے لئیے خصوصی دعا کی گئی ۔
حبیب الرحمن درخواستی