کابینہ کی تشکیل کے بعد اپنے حلقوں میں واضح تبدیلی لائیں گے: پی ٹی آئی ارکان کا عزم

کابینہ کی تشکیل کے بعد اپنے حلقوں میں واضح تبدیلی لائیں گے: پی ٹی آئی ارکان کا ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعدممبران پنجاب اسمبلی چوہدری آصف مجید، چوہدری محمدشفیق اورچوہدری محمدمسعودکوپی ٹی آئی کے سیکرٹری انفارمیشن شمیل مرزااورآئی ایس ایف کے ضلعی صدرسلمان احمدچوہدری نے مبارکباددی۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

چوہدری آصف مجید، چوہدری محمدشفیق اورچوہدری مسعوداحمدنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں واضح تبدیلی لانے کی خواہاں ہے جس کے لیے لوگوں نے پی ٹی آئی کوووٹ دئیے، پنجاب کابینہ کی تشکیل کے بعدایک نئے دورکاآغازہوگا، اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام صحت اورتعلیم کی بنیادی سہولتوں کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا، سابقہ ن لیگ کی حکومت نے اپنی کرپشن کی وجہ سے پنجاب کابیڑہ غرق کیا، ساراترقیاتی بجٹ لاہورپرخرچ ہوتارہاجبکہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پایاجاتارہا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مرکزکے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی عمران خان وزیراعظم ہوں گے،اورمیرٹ ترقیاتی کام ہوں گے، بے روزگاروں کوروزگارفراہم کیاجائے گا، پولیس کانظام کے پی کے کی طرزپربنایاجائے گا، جہاں لوگوں کوحصول انصاف کے لیے تھانوں کے چکرنہیں لگانے پڑیں گے اورپولیس غیرسیاسی ہوگی، انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایاجائے لوگوں کے بنیادی مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوں گے، انصاف کابول بالاہوگاہمارااگلاہدف بلدیاتی انتخابات ہیں جس کے لیے ابھی سے ہی تیاری شروع کریں گے، شمیل مرزااورسلمان احمدچوہدری نے تینوں رہنماؤں کومبارک بادپیش کی اورکہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پسی ہوئی اورغریب عوام کے لیے تازہ ہواکاجھونکاہے عمران خان وزیراعظم منتخب ہوکرملک کی تقدیربدل دیں گے اورملک کوترقی یافتہ ممالک کی صفوں لاکھڑاکریں گے۔

پی ٹی آئی عزم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -