پاکستان انتشار کا متحمل نہیں‘ جمہوری اقدار کی روانی قابل تحسین: مولانا علی محمد ابوتراب

پاکستان انتشار کا متحمل نہیں‘ جمہوری اقدار کی روانی قابل تحسین: مولانا علی ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر وصوبائی امیر بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب نے کہا ہے کہ ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے ملک پاکستان پورے عالم اسلام کی آنکھوں کا تارا ہے ہمیں اتفاق واتحاد سے رہنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ا نہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وجود نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے ،ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا اسلئے تمام تر عصبیتوں کو ختم کرکے اتفاق واتحاد کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ، ملک میں جہاں جمہوری اقدار کی روانی قابل تحسین ہے وہاں ملک میں قیام امن کے لئے افواج پاکستان کے کردار کو بھی کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جا سکتا پوری قوم افواج پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ۔اس موقع پر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ ہم ملک میں قیام امن کے لئے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے پرامن طور پر اپنی جد وجہدکو مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں جاری رکھیں گے ،اور ملکی سلامتی واستحکام کے لئے ہم اور یوتھ فورس کے کا رکنان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ۔

علی محمد ابوتراب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -