چونگی نمبر 6: ممبر ڈسٹرکٹ بار پر مخالفین کا حملہ‘ وکلاء کا احتجاج‘ ملزم گرفتار کرنیکا مطالبہ

چونگی نمبر 6: ممبر ڈسٹرکٹ بار پر مخالفین کا حملہ‘ وکلاء کا احتجاج‘ ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی)ضلع کچہری آتے ہوئے وکیل کوتشددکانشانہ بنادیاگیاجس پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کیخلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتارکرنے کامطالبہ کیاہے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے ممبر محمدقاسم خان کوگھر سے ضلع کچہری آتے ہوئے(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

چونگی نمبر6 کے قریب اس کے مخالف 5افراد نے اس کوتشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاہے اورلوگوں کے اکٹھے ہونے پرملزم موقع سے فرار ہو گئے۔جس پروکلاء نے تشددکے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کیخلاف نعرے بازی کی جبکہ مذکورہ وکیل کی جانب سے پولیس تھانہ گلگشت کوبھی درخواست دی گئی ہے جس پر پو لیس نے مذ کو رہ ملز مان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ ہے۔
وکلاء کا احتجاج