رحیم یار خان، کالے یر قان نے پنجے گاڑ لئے 45سالہ خاتون جاں بحق

رحیم یار خان، کالے یر قان نے پنجے گاڑ لئے 45سالہ خاتون جاں بحق

رحیم یارخان(بیورونیوز)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان نے پنجے گاڑ لئے جبکہ 45سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی ‘مزید2متاثرہ خواتین کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کی رہائشی45سالہ کنیز بی بی کو کالایرقان میں مبتلا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

ہونے پر ورثا نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 45سالہ کنیز بی بی طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی۔ اسی طرح مزید2متاثرہ خواتین جن میں راجن پور کی رہائشی40سالہ نادیہ بی بی اور کوٹ سمابہ کی رہائشی40سالہ آمنہ بی بی کو ورثاء نے کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں ان متاثرہ خواتین کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر