مختلف واقعات میں 42افراد کے خلاف مقدمات درج

مختلف واقعات میں 42افراد کے خلاف مقدمات درج

  

ملتان (وقائع نگار) اغوا کے واقعات‘ لڑائی جھگڑوں‘ 15پر جھوٹی کال (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کرنے‘ لاکھوں روپے کے بوگس چیکس‘ سرکاری پانی چوری کے مختلف واقعات میں پولیس نے 42 افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے الزام میں احمد جمیل‘ شاکر‘ ملک عابد‘ محمد رمضان‘ محمد طارق رجوانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں طارق کو مسماۃ نسیم بی بی نے پانچ لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں محمد ندیم کو ملزمان جاوید‘ محمد پرویز‘ محمد اکرم‘ محمد نفیس‘ محمد حسین نے مل کر چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں مختیار حسین کی بیٹی آسیہ بی بی نے ملزمان لیاقت‘ رانجھا‘ صغراں بی بی اور ایک نامعلوم نے مل کر اغوا کرلیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں رشید احمد کی بیٹی صائمہ بی بی کو ملزمان عمرا‘ عرفان‘ عدنان اور نذر حسین نے مل کر اغوا کرلیا۔ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں ہزارے خان کے بیٹے عاشق کو ملزمان جمالہ ڈوگر‘ سجاد‘ بیلی‘ بودلہ اور دیگر دو کس نے مل کر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں محمد قاسم کی بیوی سعیداں بی بی کو ملزمان عابد‘ ناصر‘ عبدالمجید‘ اللہ بخش‘ غلام فرید اور دو نامعلوم نے کلہاڑیوں اور سوٹوں کے وار کرکے مضروب کردیا۔

مقدمات درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -