ملتان سمیت امختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

ملتان سمیت امختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ کوٹ ادو‘ ٹھٹھہ صادق آباد (ساف رپورٹر‘ نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

جل تھل ہوگیا۔ مسلسل آدھے گھنٹے تتک جاری رہنے والی بارش سے جہاں شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور موسم خوشگوار ہوگیا وہیں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ نشیبی علاقے زیرآباد آگئے۔ بارش رکنے کے بعد حبس کا راج قائم ہوگیا۔ دوسری جانب واسا کی جانب سے مختلف مقامات پر کھڑے پانی کو نکالنے کیلئے آپریشن رات گئے تک ہوتا رہا جبکہ تیز بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہی۔ اس حوالے سے موسلادھار بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی و تقسیمی نظام بری طرح سے متاثر ہوا۔نواں شہر‘ نشتر روڈ ‘ کلمہ چوک ‘کینٹ ،سورج میانی ،شادمان کالونی ،غوث الاعظم روڈ اور ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز بند ہوگئے۔بجلی کی فراہمی 4گھنٹے تکبند رہی۔ میپکو سب ڈو یژن نواں شہر کے علاقے میں بجلی کے تاروں پر درخت کا تنا گرنے سے بجلی بند ہو گئی جو کافی دیر کے بعد بحال ہوئی ۔بارش بند ہونے پر فیڈرز ،ٹرانسفارمرز اور انفرادی کنکشنز کی بحالی کیلئے کام شروع ہوا۔میپکو ٹیموں نے بحالی کا کام کیا۔ویسٹرن فورٹ ،امیرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہنے سے شہریوں اور تاجروں کو شدید شکلات کا سامنا رہا۔میپکو ذرائع کے مطابق اضافی لائن سٹاف کے ذریعے بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات کئے گئے اور کم از کم وقت میں خرابی ،فالٹ تلاش کرکے بجلی بحال کی گئی۔ بارش کے باعث ریلوے میں اربوں روپے سے نصب کیا گیا جدید سگنل سسٹم ایک بار پھر جواب دے گیا جس کی وجہ سے شیرشاہ اور ٹاٹے پور سے ملتان آنے والی ٹرینوں کو پائلٹ کر کے چلایا گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کی وجہ سے ریلوے کالونی کے خستہ حال کوارٹر اور دفاتر پانی سے ٹپکنے لگے جبکہ بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔ آخری اطلاع آنے تک رات 9 بجے بھی ریلوے کالونیوں اور سٹیشن پر بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوئی تھی اور اس دوران سٹیشن پر متبادل انتظام بھی نہ کیا گیا۔ کالونیاں اور سٹیشن اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ دوسری جانب کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے دوران منیجنگ ڈائریکٹرواسا مشتاق احمد خان نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کر دیا تمام سیوریج ڈویژنوں اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کے افسران وسٹاف کو بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے گئے نکاسی آب کے لیے خصوصی ٹیموں اور مشینری کو بھی سڑکوں پر طلب کر لیا گیا اس دوران ایم ڈی واسا مشتا ق ا حمد خان نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں ، میٹرو روٹ اور تمام اہم شاہراؤں کے ساتھ ساتھ ڈسپوزل اسٹیشنوں کا بھی دورہ کر کے نکاسی آب کے انتظامات کو چیک ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن عارف عباس بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے ایم ڈی واسا کو بر یفینگ دیتے ہو ئے بتایا کہ مون سون بارش کا زیادہ زور شہر کے مغربی علاقوں کی جانب تھا ماسوائے سورج میانی ڈسپوزل اسٹیشن کے دیگر تمام ڈسپوزل اسٹیشن معمول کے مطابق چل رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر (10) ،کڑی جمنداں (14) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پرانا شجاع آباد روڈ اور کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشنوں پر صرف بوندا باندی ہوئی ہے اور شہر بھر میں نکاسی آب کے حوالے سے تمام صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے جس پر ایم ڈی واسا نے پرانا بہاولپور روڈ ، ابدالی روڈ، نواں شہر ، غوث اعظم روڈ ، سورج میانی ، چونگی نمبر 1، نشتر روڈ ،ایم ڈی اے چوک، گلگشت ، پل براراں سمیت ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے تمام وسائل برؤے کار لانے کا حکم دیا۔ کوٹ ادوسے تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں موسلادھاربارش،تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 2بجے دوپہر اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اورموسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا،جسکی وجہ سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق دیگر علاقوں کی طرح گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں،پل14،پل 132،پل پنجو،علی شیر واہن،کوٹ مصری کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جبکہ اکثر جگہوں پر ہلکی بوندا باندی ہوئی،تیزٹھنڈی ہواوں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا،جبکہ بارش سے فصلوں کو فائدہ پہنچا ہے۔