نیسلے پاکستان کی آمدنی میں پہلی ششماہی کے دوران 4.24فیصد اضافہ

نیسلے پاکستان کی آمدنی میں پہلی ششماہی کے دوران 4.24فیصد اضافہ

ملتان (پ ر) نیسلے پاکستان کی پبلک آفیسرز مینجر عاتکہ میر خان نے کہا ہے کہ نیسلے پاکستان نے پہلی ششماہی کے دوران 4.24 فیصد ریکارڈ ترقی اور کل آمدنی میں 2.63 ارب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

روپے کا مجموعی اضافہ کیا ہے۔ نیسلے پاکستان نے 64.57 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔ کمپنی نے گزشتہ چھ ماہ جن کی مدت 30 جون 2018ء تک ہے جس میں 6.26 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 7.93 ارب کی آمدنی ہوئی تھی۔ نتائج کا اعلان نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے اختتام پر ہوا۔ اقتصادی حالات میں مجموعی کمی کے باعث جس میں روپے کی گرتی ہوئی قدر‘ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور بڑھتا ہوا مالی خسارہ اور پیکجڈ دودھ کے زمرے میں کمی شامل ہے‘ کمپنی کو آمدنی پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نتیجتاً اس کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 174.95 روپے سے گر کر 138.03 روپے ہوگئی۔ نیسلے پاکستان کے بارے میں نیسلے کھانے کی اشیاء اور مشروبات تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے‘ یہ دنیا بھر میں 191 ممالک میں موجود ہے اور اسکے 328000 ملازمین زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور صحت مند مستقبل میں معاونت کرنے کے نیسلے کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ نیسلے زندگی بھر میں لوگوں اور ان کے پالتو جانوروں کیلئے مصنوعات اور خدمات کے وسیع جزدان پیش کرتی ہے‘ اس کے 200سے زائد برانڈز میں سے نیسلے ملک پیک‘ نیسلے پیور لائف اور نیسلے فروٹا وائٹل مقامی طورپر زیادہ پسند کئے جاتے ہیں۔ کمپنی کی کارکردگی کی بنیاد غذائیت‘ صحت اور فلاح و بہبود کی حکمت عملی ہے۔ نیسلے ویوی کے شہر سوئس میں واقع ہے جہاں 150 سال قبل اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

نیسلے آمدنی

مزید : ملتان صفحہ آخر