غیرقانونی الاٹمنٹ کیس نیب ملتان سے ریکارڈ طلب

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس نیب ملتان سے ریکارڈ طلب

ملتان (خبر نگار خصو صی)لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کیس میں ملوث 2 ملزموں کی درخواست ضمانت پرنیب ملتان سے 26 اگست کوریکارڈطلب کرلیاہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں رب نوازبلوچ اورغلام نورمحمدکھرنے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائرکی تھی کہ نیب ملتان کی جانب سے بختاوربی بی کاکلیم رقبہ سیٹلمنٹ کی بجائے محکمہ ریونیوکے افسران اورعملے کے ساتھ مل کراپنے نام غیرقانونی طورپرمنتقل کرانے کا مقدمہ درج کرایاگیاہے جبکہ وہ بے گناہ ہیں اورانہیں بدنیتی سے غلط طورپرملوث کیاگیاہے اس لئے ضمانت منظورکرنیکاحکم دیاجائے۔

ریکارڈ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر