نشتر انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں‘ کیس کی سماعت 27اگست تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصو صی)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے نشتر انتظامیہ کے خلاف(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
توہین عدالت کی مختلف درخواستوں میں سماعت 27 اگست تک کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ربعیہ انور ، رخشندہ پروین ، سمیت دیگر 17 اہلکاروں نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان کی انتظامیہ نے ضابطے کی تمام کاروائی مکمل کرکے درخواست گزاروں کو نشتر ہسپتال میں مختلف عہدوں پر تعینات کیا اور بعدازاں 5 ماہ بعد تقرری کے طریقے کار کو غلط قرار دے کر نوکری سے برخواست کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ان کو سماعت تک کا موقع بھی نہیں دیا گیا جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت میں تادیبی کاروائی سے روکتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب سے وضاحت طلب کی تھی لیکن سٹے آرڈر کے حکم کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے حکم عدولی کی گئی ہے اور حاضری نہیں لگانے دی جارہی ہے جس پر فاضل عدالت نے نشتر ایم ایس اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اگست کی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
توہین عدالت کی درخواستیں