حادثات میں 2افراد جاں بحق، تشدد زدہ نعش برآمد

حادثات میں 2افراد جاں بحق، تشدد زدہ نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں‘ ترنڈہ‘ وہاڑی‘ میاں چنوں (نمائندگان) مختلف حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ وہاڑی میں پاکپتن کینال سے نامعلوم(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

شخص کی تشدد شدہ نعش برآمد جبکہ میاں چنوں میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ لودھراں سے نما ئند ہ پا کستان کے مطابق پل بازاری کے قریب نہر میں نہاتے ھوئے نوجوان ڈوب کر جا ں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق بازاری کے قریب چٹ نہر میں نہا تے ہو ئے وسیم ولد سلیم شاہ عمر15 سال 26 ایم کا رھائشی پا نی میں ڈو ب گیا اور جا ں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تین گھنٹے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد ڈیڈ باڈی کو نکال لیاگیا۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق قومی شاہراہ جن پور پر حادثہ تیز رفتار ٹریلر نے 25 سالہ نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ متوفی جن پور کا رہائشی تھا‘ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔تھانہ شیدانی کے اے ایس آئی محمد اعظم نے ٹریلر ڈرائیور کو ٹریلر سمیت پکڑ لیا تاہم وارثان نے ٹریلر ڈرائیور کو معاف کر دیا تفصیلات کے مطابق جن پور کا رہائشی جمیل احمد دھو بی کا نوجوان 25 سالہ بیٹا شکیل احمد دھارے اوٹ سے اپنے گھر جن پور آرہا تھا کہ قومی شاہراہ ٹوٹل پمپ نزد جن پور کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر ے موٹر سائیکل گر گیا جس کی وجہ سے نوجوان شکیل احمد بری طرح سے کچل گیا حادثے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا وارثان میں ٹریلر ڈرائیور کو معاف کر دیا ۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدرکی حدود22والاپل پرپاکپتن کینال سے نامعلوم شخص کی تشددزدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد،پولیس تھانہ صدرکاکہناہے کہ بظاہرصورتحال کے مطابق نامعلوم شخص کونامعلوم ملزمان نے ہاتھ پاؤں باندھ کرتشددکیااور قتل کرنے کے بعدلاش پاکپتن کینال میں پھینک دی نعش بری طرح پھول چکی ہے تاہم اس وقت تک شناخت کے قابل ہے لیکن تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گاکہ ملزم کس علاقہ کارہائشی ہے اورقتل کی وجہ کیاہے پولیس تھانہ صدرنے رپٹ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے جبکہ نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کردی گئی ہے۔ میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ اقبال لنگر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ اقبال نگر کے قریب نیشنل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نصیب ڈوگر سکنہ4چودہ ایل کو قتل کردیا اور ملزم فرارہوگئے ۔
حادثات