سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اشرف خان رند کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے اشرف خان رند کی ملاقات‘ مختلف امور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نو منتخب سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبہ میں اب ایک نئے ترقیاتی دور کا اآغاز ہو(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

گا،عوام نے جو تبدیلی اور نئے پاکستان کیلئے ووٹ دیا ہے اس پر انشاء اللہ پوار اترنے کی کوشش کریں گے،سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا تھا،بحرانوں سے نمٹنا ہمارے لئے ایک چیلنج ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ ادو کے نو منتخب پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے رکن محمد اشرف خان رند سے ملاقات میں دیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں،موجودہ حالات انتہائی مشکل اور کھٹن ہیں جس وقت ہم نے اقتدار چھوڑااس وقت ملک ترقی کی جانب گانمزن اور معشیت مضبوط تھی،لیکن اسکے بعد آنے والے حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں مبتلا اور اسکی معشیت کو کھوکھلا کر دیا،انہوں نے کہا کہ ان بحرانوں سے نبردازما ہونا ہماری ہماری بننے والی حکومت کیلئے ایک چیلنج ہوگا،ہم اللہ کئے فضل سے تمام بحرانوں سے نمٹیں گے،مضبوط خارجہ پالیسی بنا کر بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کریں گے،عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،صحت وتعلیم اولین ترجیحات ہونگی،ملکی معشیت کی بہتری کیلئے بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کریں گے،پنجاب میں عوام کو بہتر سہولیات مہیا کریں گے،اس موقع پر پی ٹی آئی راہنماء شہزاد خان رند بھی موجود تھے،انہوں نے کاہ کہ میں ارکان اسمبلی کا بطور اسپیکر منتخب کرکے اعتماد کرنے پر ان کا مشکور ہوں،انکے تعاون سے ایوان کو بھرپور انداز میں چلاؤں گا۔
ملاقات