پی ٹی آئی کے محمد خان لغاری وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان

پی ٹی آئی کے محمد خان لغاری وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کا امکان

  

لاہور (آ ئی این پی) پنجاب میں وزارتِ اعلی کیلئے سردار محمدخان لغاری تحریک انصاف کی طرف سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں،پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی مشاورت جاری ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جمعہ کو وزیراعلی پنجا ب کیلئے نام کا اعلان کریں گے،نجی ٹی وی کے مطا بق عمران خان نے اعلان کیا ہے وہ پنجاب میں ایسا نوجوان وزیراعلی لائیں گے جس پر کر پشن کا کوئی الزام نہیں ہو،پنجاب میں وزیراعلی کا نام اب تک سامنے نہیں آسکا ہے تاہم راجہ یاسر سمیت دیگر نام وزراتِ اعلی کیلئے گردش کرر ہے ہیں۔ذرائع کے مطابق معروف پارلیمنٹیرین مقصود لغاری کے صاحبزادے سردار محمد خان لغاری پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب میں وزارتِ اعلی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں،سردار محمد خان لغاری عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 192 ڈیرہ غازی خان 4 اور پی پی 292 ڈی جی خان 8 سے کامیاب ہوئے ہیں،ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ سردار محمد خان لغاری نے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا اور انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھایا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے سردار محمد خان لغاری کو تحریک انصاف کی طر ف سے وزارتِ اعلی کا مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے تاہم حتمی اعلان عمران خان کریں گے۔۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرداری محمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھا چکے ہیں اور وہ پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست سے مستعفی ہو چکے ہیں

خان لغاری

مزید :

کراچی صفحہ اول -