واجپائی صرف سیاستدان ہی نہیں اچھے شاعر بھی تھے

واجپائی صرف سیاستدان ہی نہیں اچھے شاعر بھی تھے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹل بہاری واجپائی نہ صرف سیاستدان تھے، بلکہ وہ اچھے شاعر بھی تھے۔علاوہ ازیں ان کے بولی وڈ فلم سازوں و اداکاروں سے اچھے تعلقات بھی تھے۔زندگی کے 93 میں سے 50 سال سیاست کو دینے والے اٹل بہاری واجپائی کو جہاں بھارت کے ایٹمی پروگرام کو بڑھانے والے سیاستدان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔وہیں ان کے حصے میں کچھ شاعری اور اچھے فلمی گیت اور غزل بھی آتے ہیں۔اٹل بہاری واجپائی کی شاعری نہ صرف لتا منگیشکر جیسی گلوکارا نے گائی بلکہ ان کے الفاظ کو جگجیت سنگھ جیسے گلوکار نے بھی آواز کا سہارا دیا۔ان کے گانوں میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت دیگر کئی ستارے بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔انہوں نے مشہور بنارس ہندو یونیورسٹی بھی قائم کی، اٹل بہاری واجپائی کو 2014 میں ’بھارت رتنا‘ اعزازبھی دیا گیا تھا جو ہندوستان میں صرف 43 لوگوں کو دیا گیا ہے۔

شاعر

مزید :

کراچی صفحہ اول -