قومی 51اور صوبائی اسمبلی کی 99نشستوں کیلئے انتخابی عذداریوں کیلئے الیکشن ٹربیونل قائم

قومی 51اور صوبائی اسمبلی کی 99نشستوں کیلئے انتخابی عذداریوں کیلئے الیکشن ...

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوامیں قومی اسمبلی کی 51 اور صوبائی اسمبلی کی99نشستوں پرانتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لئے پشاورہائی کورٹ کے ججوں پر مشتمل بنچ الیکشن ٹربیونل قائم کردئے گئے ہیں پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی ٗ جسٹس لعل جان خٹک ٗ جسٹس غضنفرخان ٗ جسٹس عبدالشکوراورجسٹس اعجازانورخان انتخابی عذرداریوں کی سماعت کریں گے الیکشن ٹربیونل کے یہ بنچ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے تحت قائم کئے گئے ہیں اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی پرنسپل سیٹ پر حلقہ این اے 18سے این اے 33 اور قبائلی علاقوں کے حلقہ این اے 40 سے 51 تک کے اپیلوں کی سماعت کریں گی اسی طرح پی کے 43 سے پی کے 84 تک اور مخصوص نشستوں پر انتخابی عذرداریوں کی سماعت بھی جسٹس مسرت ہلالی کریں گی جسٹس لال جان خٹک ایبٹ آباد بنچ میں حلقہ ین اے 11 سے 17 اور پی کے 25 سے 42تک پردائرانتخابی عذرداریوں کی سماعت کریں گے جسٹس غضنفر خان منگورہ بنچ میں این اے 1سے این اے 10 جبکہ پی کے 1 سے پی کے 24 تک پرانتخابی عذرداریوں کی سماعت کریں گے جسٹس عبدالشکور بنوں سرکٹ بنچ میں این اے 34 سے این اے 36 اور پی کے 85 سے پی کے 93 تک پرانتخابی عذرداریوں کی سماعت کریں گے جبکہ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور خان پشاورہائی کورٹ کے ڈیرہ اسماعیل خان سرکٹ بنچ میں این اے 37 سے 39 اور پی کے 94 سے پی کے 99 تک پرکامیاب ہونے والے امیدواروں کے خلاف دائرانتخابی عذرداریوں کی سماعت کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول