کوہاٹ بورڈ کا انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان ، کیڈٹ کالج کوہاٹ نمبر لر گیا

کوہاٹ بورڈ کا انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان ، کیڈٹ کالج کوہاٹ نمبر لر ...

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوھاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم جنید عمران نے 1014 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ ہی کے دانش ستار اوسیف اللہ نے بالترتیب 1007 اور 1004 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں آکسفورڈ کالج چوکارہ کے ثاقب جمیل نے بورڈ میں سیکنڈ پوزیشن لے لی پری میڈیکل گروپ میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم جنید عمران نے 1014 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ ہی کے دانش ستار اور سیف اللہ نے بالترتیب 1007 اور 1004 نمبر حاصل کرکے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم عبدالرحمان نے 995 نمبر حاصل کرکے اول اور آکسفورڈ کالج چوکارہ کرک کے طالبعلم ثاقب جمیل نے 993 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ کیڈٹ کالج کوھاٹ کے طالبعلم محمد آفاق خان نے 991 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔جنرل سائنس گروپ میں پیراڈائیز اکیڈمی سروزئی ھنگو کے طالبعلم فرمان اللہ نے 931 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن پیراڈائیز اکیڈمی سروزئی ھنگو کے تین طالبعلموں فیضان خان‘ محمد حسن اور عرفان الدین نے 925,925 نمبرات حاصل کرکے لی جبکہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول دوآبہ ھنگو کے طالبعلم بشارت اللہ 917 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول لاچی کوھاٹ کی طالبہ آئنہ حیات نے 877 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوھاٹ کی طالبہ خنسہ امتیاز نے 866 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن بھی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوھاٹ کی طالبہ سومیہ نے 865 نمبر حاصل کرکے لی ۔سیکنڈ ائیر پری میڈیکل گروپ میں 6801 امیدواروں نے شرکت کی اور 6206 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 91.25 فیصد رہا ۔پری انجینئرنگ گروپ میں 3700 امیدواروں نے شرکت کی اور 3249 امیدوار کامیاب قرار پائے اورنتیجہ 87.81 فیصد رہا ۔جنرل سائنس گروپ میں 1639 امیدواروں نے شرکت کی اور 1343 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح نتیجہ 81.94 فیصد رہا آرٹس گروپ میں 6876 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 5281 امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 76.80 فیصد رہا ۔سیکنڈ ائیر میں کل 19017 امیدوار شریک ہوئے جس میں 16079 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 84.55 فیصد رہا۔فرسٹ ائیر پری میڈیکل گروپ میں 8838 امیدواروں نے شرکت کی اور 7844 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح نتیجہ 89.88 فیصد رہا۔پری انجینئرنگ گروپ میں 3449 امیدواروں نے شرکت کی اور 2827 امیدوار کامیاب قرار پائے اورنتیجہ 81.97 فیصد رہا۔جنرل سائنس گروپ میں 1742 امیدواروں نے شرکت کی اور 1363 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح نتیجہ 78.24 فیصد رہا۔آرٹس گروپ میں 8059 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 5353 امیدوار کامیاب ہوئے اورنتیجہ 66.42 فیصد رہا۔فرسٹ ائیر میں کل 22090 امیدوار شریک ہوئے جس میں 17488 امیدوار کامیاب قرارپائے اسطرح نتیجہ 79.17 فیصد رہا۔گیارہویں اور بارہویں کلاس میں مجموعی طورپر 41107 امیدوار شریک ہوئے جس میں 33567 امیدوار کامیاب ہوئے اورمجموعہ طورپر نتیجہ 81.66 فیصد رہا۔بورڈ کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول