خیبرپختونخوااسمبلی کے سیکرٹری کی اہلیت پشاقور ہائیکورٹ میں چیلنج

خیبرپختونخوااسمبلی کے سیکرٹری کی اہلیت پشاقور ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری خیبرپختونخوااسمبلی نصراللہ کی اہلیت کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے رٹ پٹیشن علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے دائرکی ہے جس میں صوبائی اسمبلی کے سیکرٹری نصراللہ اورسپیکرصوبائی اسمبلی کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیاہے کہ خیبرپختونخواسروسزٹربیونل نے 14ستمبر2017ء کوسیکرٹری صوبائی اسمبلی نصراللہ کو سیکرٹری کی پوسٹ سے تنزلی کرکے ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اوراس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نے بھی کوئی ریلیف تاحال جاری نہیں کیاہے اس کے باوجود سابق سپیکراسدقیصرنے نصراللہ کو بطورسیکرٹری کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی اورگذشتہ روز نئے سپیکرصوبائی اسمبلی کاانتخاب عمل میں لایاگیااورمشتاق غنی نئے صوبائی سپیکرمقررہوئے اورانہوں نے بھی سیکرٹری نصراللہ کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی اوراس طرح صوبائی اسمبلی میں جوکاروائی عمل میں لائی گئی ہے وہ بھی غیرقانونی اورغیرآئینی ہے لہذاسیکرٹری کی تنزلی عمل میں لائی جائے اورسابق سپیکراسدقیصراورنئے سپیکرمشتاق غنی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول