مقامی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ۔ہنگو میں بھی 22اگست کو عید الاضحی منانے کا اعلان

مقامی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ۔ہنگو میں بھی 22اگست کو عید الاضحی منانے کا ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ)مقامی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ۔ہنگو میں بھی 22اگست کو عید الاضحی منانے کا اعلان ۔تکبیرات کا سلسلہ21اگست سے شروع کیا جائے گا ۔ علماء کرام نے اجلاس کے دوران متفقہ فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزمقامی رویت ہلال کمیٹی ہنگو کا عید لاضحی کے حوالے سے اڈا مسجد میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی نگرانی مولانا فضل منان اورخطیب اڈا مسجد مولانا عبدالجلیل کر رہے تھے۔اجلاس میں مولانا ظفور احمد سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران علماء کرام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ 22 اگست2018بدھ کے روز عید الاضحی منائی جائے گی جبکہ عید سے ایک دن پہلے21اگست بروز منگل سے تکبیرات شروع ہوں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -