اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں بڑی مقدار منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں بڑی مقدار منشیات برآمد

  

پشاور( کرائم رپورٹر) تفصیلات کے مطابق اے این ایف پشاورنے خفیہ اطلاع پر یونیورسٹی روڈ، پشاور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ہنڈا سٹی کار نمبریLHE-17-6600کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22.8 کلو چرس6 کلو افیون اور 2 ہیروئن برآمد کر کے مریم نامی ملزمہ کو حراست میں لے لیا ملزمہ کا تعلق پشاور سے ہے ۔ اسی طرح اے این ایف پشاور نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، پشاورسے بیرون ملک منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے قطر ائیر لائن کی فلائٹ نمبر QR-601 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران دوحہ جانے والے مسافرکے پیٹ سے چرس بھرے31 عدد کیپسول برآمد کئے جن کا وزن0.230 کلوگرام ہے جبکہ ہنگو کے رہائشی ناصر سعیدنامی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔تیسری کاروائی کے دوران پشاور سے نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے کویت بھیجے جانے والی منشیات برآمد0.200 کلوگرام ہیروئن کو مہارت سے بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -