چارسدہ ، ایجوکیشن آفیسر محمد حیات خان کا مختلف سکولوں کا اچانک دورہ

چارسدہ ، ایجوکیشن آفیسر محمد حیات خان کا مختلف سکولوں کا اچانک دورہ

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ایجوکیشن آفیسر محمد حیات خان کا مختلف سکولوں کا اچانک دورہ ۔ سکولوں کے سربراہان کو تعلیمی صورتحال بہتر بنانے کی احکامات ۔ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن آفیسر محمد حیات خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول جان آباد ، گورنمنٹ پرائمری سکول عزیز 2,1گورنمنٹ پرائمری سکول عباس کلے نمبر 1گورنمنٹ پرائمرای سکول ابراہیم زئی ، گورنمبر پرائمری سکول ماصل کلے کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے اساتذہ کرام اور طلباء کی حاضری چیک کی اور سکول سربراہوں کو تعلیمی صورتحال بہتر بنانے کی سخت ہدایات دیئے اور تدریسی فرائض میں غفلت اور کوتاہی سے اجتناب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ انہوں نے سکولوں میں درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ انہوں نے پہلے دن تعلیمی صورتحال اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

Bac

مزید :

پشاورصفحہ آخر -